اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو بزور طاقت کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔ پولیس اور اداروں پر تشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ پورے ملک میں تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک روانی سے جاری ہے۔ جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی اور نہ آئندہ ہوگی۔
پورے ملک میں تمام اہم شاہراؤں پر ٹریفک روانی سےجاری ہے،جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلےبلیک میل ہوئ نہ آئندہ ہوگی جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہےلیکن آپ حکومت کوبزورطاقت بلیک میل کوئ نہیں کرسکتا، پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2021
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے لیکن پولیس اور سیکورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں۔ پوری دنیا میں وردی پہنے افراد ریاست کی عزت اور بقا کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
پولیس اور سیکورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں ، پوری دنیا میں وردی پہنے افراد ریاست کی عزت اور بقاء کی علامت سمجھے جاتے ہیں ان کی عزت اورناموس کا تحفظ ہر شہری پر ایسے ہی لازم ہے جیسے ریاست سے وفاداری کا اصول جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں اور ان سے وہی سلوک ہونا چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2021
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی عزت اور ناموس کا تحفظ ہر شہری پر ایسے ہی لازم ہے جیسے ریاست سے وفاداری کا اصول، جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں اور ان سے وہی سلوک ہونا چاہیے۔