گورنر پنجاب کا آئندہ ماہ صاف پانی کے 4 ارب روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان

Published On 09 April,2021 10:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے پینے کے صاف پانی کے 4 ارب روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی تیزی کیساتھ نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے ملتان اور مظفر گڑھ میں آب پاک کے نئے منصوبوں کا افتتاح ہوگا، تمام منصوبوں میں شفافیات کو 100 فیصد یقینی بنایا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط ہو رہا ہے، پہلی بار کوئی حکومت ملک میں عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی پر کام کر رہی ہے، وزیراعظم کا کوئی سیاسی اور ذاتی ایجنڈا نہیں۔

چودھری سرور نے کہا کہ رینالہ خورد، چک جھمرہ میں آب پاک کے منصوبوں کا آغاز ہوچکا ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سمیت تمام حکومتی منصوبے غریب دوستی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کورونا کی شدت کے پیش نظر عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کر نے کی بھی اپیل کی ہے۔