لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو شوگر ملز مالکان سے 80 روپے کلو کے حساب سے چینی خریدنے سے روک دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست نے موقف اپنایا کہ حکومت کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ عدالت نے کل سیکرٹری انڈسٹریز، کین کمشنر اور ایف بی آر کے نمائندوں کو طلب کرلیا۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی رٹیل قیمت مقرر کر دی
یاد ر ہے پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی رٹیل قیمت مقرر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارکیٹ میں چینی 85 روپے سے زائد فروخت نہیں کی جائے گی۔
محکمہ صنعت نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ مارکیٹ میں اس وقت ایکس مل قیمت 95 روپے تک ہے، رٹیل قیمت 100 کے قریب ہے جو کسی بھی طرح جائز نہیں، چینی کا ایکس مل ریٹ 80 روپے سے زیادہ نہیں ہوگا۔