چینی کی قیمت کی اُڑان جاری، قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

Published On 05 April,2021 04:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں چینی کی قیمت کی اڑان جاری ہے۔ ملک میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جڑواں شہروں اورپشاور میں چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں چینی 110 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالا میں فی کلو چینی کی قیمت 102 روپے تک ہوگئی ہے ، سیالکوٹ، کراچی میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو، فیصل آباد میں چینی 104 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، سرگودھا، ملتان بہاولپوراور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلوتک ہے، حیدرآباد میں چینی فی کلو 98 سکھر میں 96 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔