ملتان: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تاثر غلط ہے پاکستان کے بھارت کیساتھ تعلقات معمول پر آ چکے اور تجارت کھل چکی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔ پی ڈی ایم کو اپنے ایجنڈے کے حصول میں ناکامی ہوئی، پی پی اور ن لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے خاتمے کیلئے گھروں سے نکلنے والے واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئے، پہلے دن کہا تھا لٹیروں کا غیر فطری اتحاد دیر پا چلتا نظر دیکھ رہا، اپوزیشن کے پاس عوامی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں، غربت کا خاتمہ اور پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہندوستان کے پاکستان کے تعلقات معمول پر آ چکے ہیں اور تجارت کھل چکی ہے لیکن یہ تاثر غلط ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات نارمل نہیں ہیں، حکومت کا واضح فیصلہ ہے پاکستان موجودہ حالات میں بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں کرے گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی ہماری اوّلین ترجیح ہے، جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ہمارے منشور کاحصہ اور سیکرٹریٹ کاقیام جنوبی پنجاب صوبے کی پہلی سیڑھی ثابت ہوگا، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رابطہ کرکے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی غلط فہمی کا ازالہ کردیا ہے، انشا ءاللہ ساﺅتھ پنجاب سیکرٹریٹ کو بھر پور اختیارات کے ساتھ مکمل طور پر فنکشنل کیا جائے گا۔