لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی شوگر ملز کا کرشنگ سیزن مکمل ہو گیا۔ چینی کی پیداوار اور دستیابی بارے متعلقہ محکمے نے رپورٹ تیار کر لی۔ 3 سے 4 لاکھ ٹن وافر چینی دستیاب ہو گی۔
زرائع کے مطابق رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کر دی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپلائی چین بحال رہے تو سال بھر چینی کا کوئی بحران پیدا نہیں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی شوگر ملز کے پاس تین سے چار لاکھ ٹن وافر چینی موجود ہے پنجاب کی آئندہ کرشنگ سیزن تک ساڑھے 22لاکھ ٹن چینی کی ضرورت ہے۔ شوگر ملز کے پاس ساڑھے 25 لاکھ ٹن سے زائد چینی موجود ہے۔
پنجاب کی شوگر ملز نے سیزن میں مجموعی طور پر 38 لاکھ ٹن چینی پیداکی۔پنجاب کی مجموعی سالانہ چینی کی ضرورت 34 لاکھ ٹن تک ہے۔چینی کی سپلائی چین بحال رہے تو سال بھر کو ئی بحران پیدا نہیں ہو گا۔
رپورٹ میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی کہ وافر دستیابی کے باوجود چینی کی قیمت تقریبا 95 سے 100روپے کلو رہنے کا امکان ہے۔