سرینگر: (دنیا نیوز) ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے، مقبوضہ وادی میں یوم ِ پاکستان پر پوسٹرز لگ گئے، پاکستانی پرچم بھی لہرا دیئے گئے۔
سری نگر، کلگام، شوپیاں اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹرز اور پاکستانی جھنڈے لگا دیئے گئے۔ پوسٹرز میں قائد اعظم محمد علی جناح، وزیراعظم عمران خان، حریت رہنما سید علی گیلانی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر لگائی گئی ہیں، ان میں بھارت کو پیغام دیا گیا ہے کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں اور بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔