لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کہا ہے کہ ان کی شفاء کے لیے دعا گو ہوں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی شفا یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ فارن فنڈ کیس میں الیکشن کمیشن نے 22تاریخ کوانہیں بلالیا ہے، وزیراعظم کوکورونا ہوگیا ہے، ساری چیزیں سمجھ میں نہیں آرہی، ڈاکٹر فیصل سلطان تو وزیراعظم کے ذاتی ڈاکٹر ہیں،
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے وقت مانگا ہے، حتمی باتیں کہنا مناسب نہیں ، تحریک کو ملتوی کرنے سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے،سخت فیصلہ نہیں کرنا چاہتے،کسی ایک پارٹی کو قربان نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی سوچ کو تسلیم کرلینا چاہیے،عوام کی نمائندہ جماعت لاناہوگی، حکومت نے اعتراف کرلیا ہے کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہیے،گھر تب ہی ٹھیک ہوگا جب ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخاب آئین کے تحت کروائے جائیں،کسی حکومتی نمائندے کو ہماری پارٹی کا نمائندہ بننے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی رائے دینا کی ضرورت ہے۔ لاگ مارچ تھوڑا موخرہوسکتا ہے کبھی نہیں چاہتے پیپلزپارٹی اتحاد سے باہرہو، قوم کومایوس نہیں ہونا چاہیے تحریکیں چلیں گی۔