لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو سالوں سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔ اس نے سچ کہا تھا کہ وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے لیکن بندہ ایماندار ہے۔