راولپنڈی میں اراضی تنازع پرفائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

Published On 15 January,2021 01:51 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں اراضی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقے سموٹ میں پیش آیا۔ چچا اور بھتیجوں میں زمین کا تنازعہ تھا جس پر دونوں طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، زد میں آ کر 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔