حسن ابدال میں شاہیہ ٹول پلازہ کے قریب وین اور کار کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق

Published On 11 January,2021 10:53 am

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک کے علاقہ حسن ابدال میں شاہیہ ٹول پلازہ کے قریب وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ افراد زخمی ہوگئے۔

اٹک کے علاقہ حسن ابدال میں شاہیہ کے قریب وین اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 عملہ نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شوکت، 18 سالہ فراز اور اظہر شامل ہیں۔ حادثے کا شکار وین ہری پور سے راولپنڈی اور کار حسن ابدال سے ہری پور جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔