اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، خصوصی افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی بہتری کی سمت یہ حکومت کا اہم قدم ہے۔
Two million families will benefit under the new "Ehsaas Kafaalat Policy for
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 3, 2020
Special Persons". They will be eligible for a monthly stipend of Rs. 2000.
This is a step toward a disability-inclusive and sustainable post COVID-19 world.
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اس سے قبل شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے دیئے جاتے رہے ہیں، اس مقصد کیلئے144 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے۔