اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر مداخلت سے چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہو گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کی موثر مداخلت کی وجہ چینی کی ایکس مل قیمت میں واضح کمی آ گئی ہے۔ چینی کی قیمت میں پچھلے 20 دنوں میں 20 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔
Due to effective intervention by Govt, ex-mill price of sugar is down by Rs 20/kg within 20 days. Distribution of imported sugar at control rates & timely start of crushing season also ensured. I have asked provinces to ensure fair & swift cane payments are made to farmers.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 2, 2020
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کنٹرول نرخوں پر درآمد چینی کی تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ کسانوں کو گنے کی مناسب قیمت کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔