بختاور بھٹو زرداری کا منگیتر کون؟ تعلیم اور عمر بارے تفصیل سامنے آ گئی

Published On 17 November,2020 06:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے آفیشل فیس بک پیج سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی بارے تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ان کی 27 نومبر 2020ء کو محمود چودھری کیساتھ منگنی کی رسم طے پائے گی۔

پیپلز پارٹی کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بختاور بھٹو کے ہونے والے منگیتر محمود چودھری لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کے فرزند ہیں۔ ان کے والد کا نام محمد یونس جبکہ ان کی والدہ کا نام بیگم ثریا چودھری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خاندان 1973ء میں متحدہ عرب امارات منتقل ہو گیا تھا جہاں کڑی محنت کے بعد اس نے تعمیراتی شعبے اور ٹرانسپورٹ انڈسٹری کا کاروبار کھڑا کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹو کے ہونے والے منگیتر پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں جن کی پیدائش 28 جولائی 1988ء کو ابوظہبی میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر کی صاحبزادی بختاور کی منگنی 27 نومبر کو طے، کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

محمود چودھری کی تعلیم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی سے ہی حاصل کی جبکہ سیکنڈری سکولنگ کیلئے انہوں نے برطانیہ کا رخ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ سے ہی یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم مکمل کی۔

پیپلز پارٹی کے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ محمود چودھری کے خاندان کے افراد اب بھی متحدہ عرب امارات میں ہی رہائش پذیر ہیں جبکہ وہ خود کنسٹرکشن، فنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار کو سنبھال رہے ہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے