'گلگت بلتستان میں تیر کی فتح یقینی، عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں سے اکتا گئے'

Published On 12 November,2020 01:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پندرہ نومبر کو گلگت بلتستان میں تیر کی فتح یقینی ہے،عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں سے اکتا گئے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے جگہ جگہ صرف عوامی مسائل کی بات کی، گلگت بلتستان الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال کی جارہی ہے، گلگت بلتستانی عوام کے ردعمل سے نظر آ رہا ہے کہ وفاقی حکومت ناکام ہو چکی، عوام وعدے نہیں، مسائل کاحل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 35 روز میں مرغی کا گوشت 29 فیصد مہنگا ہوا، مہنگائی کے طوفان نے عوام کوجکڑ لیا ہے، عام آدمی بھی بلاول بھٹو زرداری کی بات سے اتفاق کر رہا ہے، غریب کی بات وزیراعظم نہیں، بلاول بھٹو کر رہے ہیں۔ پی ٹی ڈی سی کے ریزارٹس بند کرنیوالے بھی آج بیانات دے رہے ہیں۔ پوری وفاقی حکومت گلگت بلتستان الیکشن میں اتری ہوئی ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے