تحریک انصاف نے جمہوری احتجاج کا ہر راستہ بند کر دیا: بلاول بھٹو

Published On 04 November,2020 03:51 pm

استوار: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جمہوری احتجاج کا ہر راستہ بند کر دیا، نا اہل حکومت کی وجہ سے عوام تاریخی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، صرف پیپلزپارٹی دور میں گلگت بلتستان کو حقوق ملے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے حقوق میں اضافہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہوا، بھٹو شہید نے ایف سی آر نظام کا خاتمہ کیا، پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو نام دیا، ،وزیراعلیٰ دیا، استور کے عوام کے ساتھ تعلقات مضبوط بنائیں گے، پی ٹی آئی نے جمہوری احتجاج کا ہر راستہ بند کر دیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی، شہید محترمہ نے یہاں سیاسی آزادی دلائی۔