بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی

Published On 09 November,2020 03:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی، چیف کورٹ جی بی نے بلاول بھٹو کو 3روز میں واپس جانے کا حکم دیدیا تھا۔

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے جاری حکمنامے کو معطل کردیا۔چیف کورٹ گلگت بلتستان نے بلاول بھٹو زرداری کو پبلک آفس ہولڈر قرار دیکر تین دنوں میں واپس جانے کا حکم دیا تھا۔

پیپلزپارٹی نے سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیف کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا،سپریم اپیلیٹ کورٹ نے فیصلہ معطل کرکے 12 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔ یاد رہے گلگت بلتستان میں 23 حلقوں کے انتخابات 15 نومبر کو منعقد ہونگے۔