بلاول نے نواز شریف پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا: وفاقی وزیر اطلاعات

Published On 06 November,2020 02:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ بلاول کا بیان نواز شریف پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، ثابت ہوگیا پی ڈی ایم اقتدار پرستوں کی بیٹھک ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بلاول کا بیان پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک نہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم رہنماؤں کا باہمی اختلاف ان کے ذاتی مفاد کا ٹکراو قرار دیا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ تھا، نواز شریف کی تقریر میں براہ راست نام سنے تو دھچکا لگا، انتظار ہے وہ کب ثبوت پیش کریں گے۔ بلاول کے نوازشریف سے ثبوت مانگنے کے بیان پر ن لیگ کی طرف سے ردعمل آیا کہ نوازشریف نے جو کہا وہ حقائق پر مبنی ہے، بلاول کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔