کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کی موجودہ صورتحال میں ایک اور اہم پیشرفت، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت کئی پولیس افسران کو سی ایم ہاؤس ملاقات کیلئے طلب کرلیا۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سمیت تمام اعلی پولیس افسران کو آج صبح 11 بجے سی ایم ہاؤس طلب کر لیا یے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ اور تمام اعلی پولیس افسران کے درمیان ملاقات وزیراعلٰی ہاوس میں ہوگی، جہاں آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور حیدرآباد سمیت ڈی آئی جیز آپریشن اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ بھی شریک ہونگے۔ ملاقات میں سی ایم سندھ پولیس افسران کے تحفظات کے حوالے سے بات چیت کرینگے۔