اوکاڑہ میں افسوسناک حادثہ: مکان کی چھت گر گئی، 4 بچے جاں بحق، 3 زخمی

Published On 19 October,2020 12:07 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) گیمبر کے نواحی گاؤں میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زیر تعمیر مکان کی چھت پر ملبہ رکھا ہوا تھا جس کا بوجھ چھت برداشت نہ کر سکی اور زمین بوس ہوگئی، حادثہ کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ محمد عدیل، 3 سالہ ایمان فاطمہ، 2 سالہ صدیقہ اور پانچ دن کی معصوم نومولود بچی شامل ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز، فائر اور ریسکیو وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں، ریسکیو ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملبے تلے دبنے والے متاثرین کو نکال لیا، بچوں اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم ٹوڑ گئے۔