حیدر آباد سے کراچی آنیوالی وین میں آتشزدگی، 13 مسافر جھلس کر جاں بحق

Published On 26 September,2020 09:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے افسوسناک خبر آئی ہے جہاں سپر ہائی وے پر مسافر وین میں آتشزدگی سے 13 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی آنے والی مسافر وین میں نوری آباد کے نزدیک اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ وین حیدر آباد سے واپس آ رہی تھی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے نوری آباد ہسپتال روانہ کیا گیا ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے جب کہ آگ لگنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔