خوشی ہے پاکستان سیاحت کو فروغ دے رہا ہے: کرسچن ٹرنر

Published On 10 October,2020 05:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے پاکستان سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اُردو میں ویڈیو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان سیاحت بڑھا رہا ہے۔ خوشی ہے پاکستانی خوبصورتی کی دنیا تعریف کررہی ہے۔

اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت سے مقامی آبادی کے حالات میں بہتری اور ملازمیں پیدا ہورہی ہیں، برطانیہ پاکستان میں مضبوط سیاحت کا فروغ چاہتاہے۔

کرسچن ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے پہلے ہزاروں برطانوی شہری پاکستان سیاحت کےلئے آئے، پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہونے پر ٹریول ایڈوائزری بہتر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی ائیر لائنز نے پاکستان میں فلائٹس شروع کیں۔ یہ ضروری ہےپاکستان میں گرین سیاحت سے قدرتی خوبصورتی کا تحفظ کیا جائے۔ پاکستان میں مزید سیاح آئیں گے۔

اپنے ٹویٹ میں برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان جنت اور پاکستان قدرت کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔