فٹبال پریمئر لیگ، ایورٹن نے ویسٹ بروم کو پانچ دو سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا

Published On 20 September,2020 09:46 am

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں ایورٹن نے ویسٹ بروم کو پانچ دو سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، کالورٹ لیوئن نے کیرئر کی پہلی ہیٹ ٹرک داغ ڈالی، مانچسٹر یونائیٹڈ کی تگڑی ٹیم کو کرسٹل پیلس سے شکست ہوئی۔

انگلش سرزمین پر انگلش پریمئر لیگ کی تہلکا خیزی میں تیزی، ایورٹن نے ویسٹ بروم کو دو کےمقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔ نوجوان کھلاڑی کالورٹ لیوئن نے کیرئر کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی، ٹیم ایورٹن کو بڑی جیت کا بڑا اعزاز ملا، پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، اسٹار پلیئرز سے جڑی مانچسٹر یونائیٹڈ کو ساتویں منٹ ہی خسارہ، اسی ایک صفر کے اسکور پر پہلا ہاف ختم ہوا۔ کرسٹل پیلس کے کھلاڑی زیادہ جوشیلے، زاہا نے پنلٹی کِک اور فیلڈ گول سے اسکور تین ایک کیا۔ ریڈ شرٹس کی طرف سے واحد گول وین ڈی بِیک نے کیا۔ تیسرے میچ میں لیڈز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فلہم کو چار تین سے ہرا دیا۔