کراچی: گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، شوہر اور دو بچے زخمی

Published On 08 September,2020 09:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ملیر سٹی نیشنل ہائی وے سلمان ٹاور کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق، شوہر اور دو بچے زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

افسوس ناک واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق بحق خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں ذیشان اور بچوں میں رمیزہ اور معاذ شامل ہیں۔

ادھر بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں شناخت فضل کریم کے نام سے ہوئی۔