اسلام آبادہائیکورٹ: 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 08 August,2020 05:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیس 11 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ کیسز پر سماعت کرے گا۔ ادھرکابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں وزیر اعظم کے معاونین کی شمولیت کیخلاف کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیاگیاہے۔اسے بھی مذکورہ بنچ میں سناجائے گا۔

عدالت نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف کیسز کو یکجا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی لسٹ اور نوٹیفکیشنز کی کاپیاں طلب کر رکھی ہے۔