سیہون شریف اور نوری آباد میں 2 حادثات، 8 افراد جاں بحق افراد، 3 زخمی

Last Updated On 07 August,2020 01:11 pm

سیہون شریف: (دنیا نیوز) سیہون شریف اور نوری آباد میں دو حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، 3 افراد زخمی ہوئے۔

انڈس ہائی وے روڈ پر دو کاروں میں آمنے سامنے تصادم سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں کراچی کے رہائشی عبدالغفور، غوث بخش، غلام مصطفی، سجاول کا رہائشی پولیس اہلکار احمد علی اور ایک نامعلوم شخص بھی شامل ہے۔

دوسرا حادثہ نوری آباد کے قریب پیش آیا جس میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائی زندگی کی بازی ہار گئے، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔