لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے، الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا واویلا مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، یہ عناصر ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مخالف رہے ہیں، 22 کروڑ عوام ایسے عناصر کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں۔