پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے سفری کارڈ کا اجرا

Last Updated On 07 August,2020 10:39 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے سفری کارڈ کا اجرا کر دیا گیا، ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کئے جائیں گے، مختلف سٹیشنوں پر شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔

بی آرٹی بس میں سفر کے لیے زو کارڈ جاری کیا جا رہا ہے، زو پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں چلیئے، فی الوقت یہ کارڈ 100 روپے میں دستیاب ہوگا۔ شہری بھی بی آر ٹی سے متعلق اچھی خبر ملنے پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

منصوبے سے متعلق معاون خصوصی بلدیات و اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے کارڈ فری دے رہے ہیں، بی آر ٹی سے ٹرانسپورٹ میں نیا انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ محمود خان بہت جلد بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

شہریوں کو جاری کیے جانیوالے سفری کارڈز بی آر ٹی کے 31 سٹیشنز میں مرحلہ وار تقسیم کیے جائیں گے۔