پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر

Last Updated On 09 July,2020 02:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے سابق وزیراعظم پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

پیراں غائب رینٹل کرپشن کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج، نیب کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شواہد کے باوجود پرویز اشرف کو بری کیا، سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ان کی بریت خلاف قانون ہے۔

نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست میں استدعا کی کہ شوکت ترین، اسماعیل قریشی، شاہد قریشی، طاہر چیمہ سمیت ملزمان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔