سیشن کورٹ: امریکی خاتون سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Last Updated On 13 June,2020 11:22 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ نے بے نظیر بھٹو پر الزامات کے معاملے پر امریکی خاتون سنتھیارچی کیخلاف مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایف آئی اے نے سنتھیارچی کیخلاف مقدمے کی مخالفت کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ امریکی شہری سینتھیا ڈی رچی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور مقدمہ درج نہ کرنے کی استدعا کی۔ پی ٹی اے نے بھی امریکی شہری کیخلاف مقدمے کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔

ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پہلے انکوائری کرتا ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔ وکیل نے کہا بینظیر کیخلاف متنازعہ ٹویٹ سے پیپلزپارٹی کا ہر کارکن متاثرہ فریق ہے۔ عدالت نے کہا بینظیر بھٹو کے ورثا موجود ہیں وہ خود درخواست کیوں نہیں دیتے؟۔

خیال رہے صدر پیپلز پارٹی اسلام آباد نے سینتھیا ڈی رچی کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔