شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 جوان شہید

Last Updated On 11 June,2020 12:00 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے بعد پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو حادثہ شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ کے جنوب مشرق میں پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دو جوان شہید ہو گئے جبکہ دو جوان زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق شہید ہونے والوں میں صوبیدار عزیز اور لانس نائیک مشتاق شامل ہے۔