لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا 5 جون کو طلب کردہ اجلاس اسمبلی ہال کی بجائے ہوٹل میں کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ سپیکر چودھری پرویز الہی کی منظوری سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس جو کہ 5 جون کو طلب کیا گیا ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے نفاذ کے لئے اسمبلی ہال میں اجلاس کا انعقاد مشکل ہے، اس لئے اسمبلی ہال کی بجائے ہوٹل کے بڑے ہال میں اجلاس منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ حتمی اعلان کرے گا، طلب کردہ اور بجٹ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کو زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانا ہے، تمام ارکان کی حاضری کی صورت میں اسمبلی ہال میں کرونا ایس او پیز کے تحت مناسب فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی ہوگی، اس لئے کرونا ایس او پیز کے تحت مقامی ہوٹل کے بڑے ہال کو اسمبلی ہال کا درجہ دیکر استمعال کیا جائے گا۔