چودھری سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو طلب کرلیا

Last Updated On 28 May,2020 02:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے حکومت پنجاب کی سمری پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو سہ پہر تین بجے طلب کرلیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دے دی ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون بروز جمعہ 3 بجے ہو گا۔ گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کا بلائے جانے والا یہ اجلاس طویل دورانئے کا ہوگا۔