کراچی طیارہ حادثہ: تحقیقات میں پیشرفت، 6 دن بعد کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

Last Updated On 28 May,2020 05:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، 6 دن بعد کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا، فرانسیسی ٹیم نے تیسرے روز بھی حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور جدید آلات کا استعمال کیا۔

 تحقیقاتی ٹیم نے کل بھاری پرزوں کو اٹھوانے کی ہدایات دی تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ وائس ریکارڈر ائیر کرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹیگیشن بورڈ کے حوالے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جائے حادثہ سے اکھٹے کئے گئے ملبے پر مزید تحقیقات کرے گی۔ جہاز سے حاصل سامان سے ڈائیگرام بنایا جائے گا، تین روز سے جاری تحقیقات میں فرانسیسی ٹیم نے رن وے جائے حادثہ کے دورے کیئے اور ائیر ٹریفک کنٹرول کے عملے سمیت دیگر افراد سے سوالات کئے۔