اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے مودی حکومت خطے اور ہمسائیوں کیلئے خطرہ بن چکی، بھارت شہریت ایکٹ سے بنگلا دیش، سرحدی تنازعات سے چین اور نیپال سے الجھ رہا ہے، پاکستان کو جعلی فلیگ آپریشن کے خطرات بھی ہیں۔
سرحدی تنازع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہندوتوا کے نظریے پر کاربند مودی حکومت خطے اور ہمسائیوں کیلئے خطرہ بن چکی ہے، نازی ازم کی طرز پر بھارت توسیع پسندانہ پالیسیوں پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا بھارت شہریت ایکٹ سے بنگلہ دیش، سرحدی تنازعات سے چین اور نیپال سے الجھ رہا ہے، پاکستان کو بھارت سے جعلی فلیگ آپریشن کے خطرات بھی لاحق ہیں۔
The Hindutva Supremacist Modi Govt with its arrogant expansionist policies, akin to Nazi s Lebensraum (Living Space), is becoming a threat to India s neighbours. Bangladesh through Citizenship Act, border disputes with Nepal & China, & Pak threatened with false flag operation.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 27, 2020
وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت آزاد کشمیر کے علاقے کا جھوٹا دعویدار بن رہا ہے، اس نے مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی طور پر الحاق کیا اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔ انہوں نے کہا فاشسٹ مودی حکومت بھارتی اقلیتوں کیلئے بھی خطرات کا باعث ہے، ہندوستان کے ان ہتھکنڈوں کی وجہ سے خطے کا امن خطرات سے دوچار ہے۔
All this after illegal annexation of IOJK, a war crime under 4th Geneva Convention, & laying claim to AJK. I have always maintained the fascist Modi Govt is not only a threat to India s minorities by relegating them to 2nd class citizens status, but also threat to regional peace
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 27, 2020
خیال رہے مودی سرکار کے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوشش کے دوران 250 بھارتی فوجی چینی حدود میں داخل ہوئے۔ ٹریس پاسنگ کے بعد بھارتی اور چینی فوجی آپس میں گتھم گتھا ہوئے، لوہے کے راڈز اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا، فریقین کے 100 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے، بہادر چینی افواج نے بھارتی کارروائی پسپا کرتے ہوئے لداخ کے متنازعہ علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
5 مئی کو ٹریس پاسنگ واقعے کے بعد چین نے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کے حراست میں لئے گئے دستے کو رہا بھی کر دیا تھا۔ چین نے سرحد پر مزید 5 ہزار فوجی تعینات کر دئیے ہیں۔