اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) چیف جسٹس گلزار احمد سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی جانب سے بھی کورونا ریلیف فنڈ میں 2 روز کی تنخواہ عطیہ کی گئی ہے۔