اسلام آباد: (دنیا نیوز) آٹا اور چینی تحقیقاتی کمیشن کے ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، باقی ممبران کے ٹیسٹ بھی کر لیے گئے، رپورٹس کا انتظار، کام میں مزید تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹا اور چینی کمیشن کے ایک ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد باقی تمام ممبرز کے بھی ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں۔
ممبر کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے باعث کمیشن کے کام میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔
اس قبل کمیشن نے 25 اپریل کو رپورٹ جمع کرانی تھی، تاہم کام مکمل نہ ہونے کے باعث مزید 3 ہفتے کا ٹائم دیا گیا تھا۔