عید سے قبل تمام پنشنرز کو دو ماہ کی پنشن گھر پر دینے کا فیصلہ

Last Updated On 04 May,2020 09:34 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستان پوسٹ کی مدد سے عید الفطر کی چھٹیوں کی آمد سے قبل تمام پنشنرز کو دو ماہ کی پنشن ان کے گھر پر پہنچائی جائے گی۔

بی بی سی نے پی ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کورونا کے باعث پاکستان پوسٹ نے پچھلے مہینے ملک بھر میں لاکھوں پنشنرز کی گھروں کی دہلیز پر واجبات پہنچانے کا اعلان کر کے کامیابی سے مکمل کیا جو اس مہینے بھی جاری ہے۔