اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں ان پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ ایک سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سر انجام دینے کی کوشش کی۔ یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کون سے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔
وزیراعظم @ImranKhanPTI کا شکریہ۔انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔1 سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سر انجام دینے کی کوشش کی۔ PM کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کونسے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔میں ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 27, 2020
ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔ وزارت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔
وزارت سے ہٹائےجانےکےحوالےسےمیڈیاپرچلنےوالی من گھڑت خبروں میں لگائےگئےبےبنیادالزامات کی سختی سےتردیدکرتی ہوں۔سیاسی کارکن کی حیثیت سےمیرانصب العین ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح ہے۔جوPMکی قیادت میں جاری رکھاجائےگا۔@shiblifarazاور @AsimSBajwaکودلی مبارکباداور
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 27, 2020
نیک تمنائیں
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سیاسی کارکن کی حیثیت سےمیرا نصب العین ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے۔ جو وزیراعظم قیادت میں جاری رکھا جائے گا۔