لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ہٹا کر معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو دیدیا ہے جبکہ وفاقی وزارت اطلاعات کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز کو دیدی ہے، اسی دوران ڈاکٹر فردوس عاشق کے جعلی اکاؤنٹ پر کچھ جعلی ٹویٹس پھیلائی گئیں جنہیں انہوں نے خود ری شیئر کر کے بتایا کہ یہ جعلی خبریں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کردیا جبکہ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے عہدہ واپس لے لیا گیا۔
فردوس عاشق اعوان کی جگہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو وزیر اعظم کا نیا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عاصم سلیم باوجوہ کو اعزازی طور پر وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جعلی ٹویٹ شیئر کی گئیں، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان صاحب کے نزدیک عہدے کا حقدار وہی ہے جو ارب پتی ہو، ورنہ کوئی بھی بہانہ تراش کر آپ کو عہدے سے الگ کر دیا جائے گا۔
سابق مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ یہ خبریں جعلی ہیں۔
ٹویٹر پر ری ٹویٹ کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی طرف سے فیک نیوز الرٹ اور فیک نیوز کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا۔
#FakeNewsAlert #FakeNews pic.twitter.com/yLgFYQCmfL
— Dr. Firdous Ashiq Awan (Updates) (@FirdousUpdates) April 27, 2020
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹر (@Firdous Updates) کے نام سے ہے جبکہ جس اکاؤنٹ سے جعلی خبریں شیئر کی گئی وہ (@Dr_FirdOusPTI) کے نام سے ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں ان پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ ایک سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سر انجام دینے کی کوشش کی۔ یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کون سے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔ وزارت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سیاسی کارکن کی حیثیت سےمیرا نصب العین ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے۔ جو وزیراعظم قیادت میں جاری رکھا جائے گا۔
وزیراعظم @ImranKhanPTI کا شکریہ۔انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔1 سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سر انجام دینے کی کوشش کی۔ PM کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کونسے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔میں ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 27, 2020
وزارت سے ہٹائےجانےکےحوالےسےمیڈیاپرچلنےوالی من گھڑت خبروں میں لگائےگئےبےبنیادالزامات کی سختی سےتردیدکرتی ہوں۔سیاسی کارکن کی حیثیت سےمیرانصب العین ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح ہے۔جوPMکی قیادت میں جاری رکھاجائےگا۔@shiblifarazاور @AsimSBajwaکودلی مبارکباداور
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 27, 2020
نیک تمنائیں