خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ شعبوں کی تفصیلات جاری

Last Updated On 24 April,2020 07:29 pm

پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ منصوبہ بندی خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس سے متاثرہ شعبوں کی تفصیلات جاری کر دی ہے جس کے مطابق صوبہ بھر میں 27 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد بے روزگار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہول سیل اور ریٹلرز میں 8 لاکھ 39 ہزار 568 افراد بے روزگار ہوئے۔ معدنیات میں 8 ہزار 695 افراد، مینوفیکچرنگ میں 5 لاکھ55  ہزار سے زائد، توانائی میں 6 ہزار 581، تعمیرات میں 8 لاکھ 12 ہزار 766 افراد بے روزگار، ٹرانسپورٹ و مواصلات میں 4 لاکھ 23 ہزار اور فنانسنگ کے شعبے سے وابستہ 42 ہزار 458 افراد بے روزگار ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے میں بے روزگار ہونے والوں میں حالیہ بیرونی ملک سے واپس پاکستان آنیوالے شامل نہیں ہیں جن کی تفصیلات بعد میں اکھٹی کی جائیں گی۔