پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں حکومتی اقدامات کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہو گئی، شہریوں نے ریلیف ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خیبر پختونخوا میں عوام کو حکومتی ریلیف کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے، پشاور کی مارکیٹوں میں آٹے کی قیمت میں 200 روپے تک کمی ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 سے کم ہوکر 900 روپے ہو گئی، شہری بھی ریلیف ملنے پر خوش دکھائی دیئے، کہتے ہیں حکومت کو مزید اقدامات بھی اٹھانے چاہیئیں۔
آٹا ڈیلروں کے مطابق آٹے کی دوسروں صوبوں سے پشاور کو ترسیل میں درپیش مسائل اور مشکلات کے خاتمے سے قیمتوں میں کمی آئی ہے۔