لاہور: (دنیا نیوز) نیب ترمیمی آرڈی نینس کی بنیاد پر کرپشن کیسز سے مستفید ہونیوالے تمام ملزمان کی رہائی ہائی کورٹس میں چیلنچ کرنیکا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
نیب پراسیکیوشن ونگ ایسے تمام ملزمان کی بریت پر اپیل دائر کرے گا جنہوں نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ حاصل کیا۔ ذرائع کے مطابق فائدہ حاصل کرنیوالوں میں راجہ پرویز اشرف، ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک کیس سے مستفید ہونے والے حکام، حافظ نعمان و دیگر شامل ہیں۔ صدر پنجاب کوآپریٹو بینک لمیٹڈ لیاقت درانی، آصف کمال و دیگر 6 ملزمان بھی بریت حاصل کر چکے جن کی بریت چیلنج کی جائیگی۔
یاد رہے کہ مذکورہ نیب ترمیمی آرڈینینس کے تحت رواں ماہ 25 تاریخ کو صاف پانی کمپنی کیس کے مرکزی ملزم قمرالسلام راجہ کی بریت بھی متوقع ہے تاہم نیب اس پر بھی اپیل میں جانیکا فیصلہ کر چکی۔ قبل ازیں راجہ پرویز اشرف کی ضمانت چیلنج کی گئی تھی آئندہ ایسی تمام بریت اپیل میں جائیں گی۔