وزیر اعظم نے وفاقی وزرا سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی، کابینہ میں پھر ردوبدل کا امکان

Last Updated On 17 April,2020 10:43 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا سے ان کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی، کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر کابینہ میں پھر ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزرا سے ان کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا وزیراعظم کی جانب سے کابینہ ارکان سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے وزارت میں کتنا وقت گزارا ؟ کتنے اجلاس کئے اور کیا فیصلے ہوئے؟۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اپنی ٹیم کی کارکردگی رپورٹ پر کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کریں گے۔