لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس وقت 6383 شہری اس موذٰی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعدداوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 111 ہو چکی ہے جبکہ 1446 شہری مکمل صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 73439 شہریوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3280 ٹیسٹ کیے گئے، 4 اموات ہوئیں جبکہ 395 نئے کیس سامنے آئے۔
صوبہ سندھ میں 1668، صوبہ پنجاب میں 3143، اسلام آباد میں 140، بلوچستان میں 240، خیبرپختونخوا میں 912، آزاد کشمیر میں 46 جبکہ گلگت بلتستان میں 234 مریض اس مرض میں مبتلا ہیں۔
کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 39، صوبہ پنجاب میں 28، اسلام آباد میں 1، بلوچستان میں 2، خیبر پختونخوا میں 38، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ آزاد کشمیر میں کوئی اموات سامنے نہیں آئی ہے۔
صوبہ پنجاب کی صورتحال
پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 71 کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 3143 ہو گئی ہے۔ 701 زائرین سینٹرز، 1091 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 91 قیدیوں اور 1133 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔
کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9 اور بھکر میں 2 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین اور فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
رائے ونڈ مرکز میں 484، شیخوپورہ 12، منڈی بہاء الدین 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 16، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہو چکی ہے۔
ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 45، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 27، مظفر گڑھ 52، ناروال 15، بہاولنگر 13 اور فیصل آباد کے 6 تبلیغی ارکان میں بھی اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ملتان میں 105، ساہیوال 7 اور بہاولپور میں 30 تبلیغی ارکان کو کورونا وائرس ہوا ہے۔
صوبہ سندھ کی صورتحال
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 1668 ہو چکی ہے۔ صوبے بھر میں اب تک 16 ہزار 26 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آج 150 مریضوں اور 6 اموات کی تصدیق ہوئی۔ حالیہ اموات کے بعد صوبے میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 41 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 133 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
خیبر پختونخوا کی صورتحال
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 47 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 912 ہو گئی ہے۔ پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا وائرس میں مبتلا 4 مزید افراد اپنی جانوں کی باز ہار چکے ہیں۔
بلوچستان کی صورتحال
بلوچستان میں مزید 29 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 277 تک پہنچ چکی ہے۔ صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن کی معیاد میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ بعد ازاں ترجمان نے صوبے میں مزید 4 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرین کی تعداد 281 تک جا پہنچی ہے۔