بارہ کہو میں بحریہ ٹاون، این ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دوسرے روز بھی سپرے

Last Updated On 30 March,2020 03:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں بحریہ ٹاون، این ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دوسرے روز بھی سپرے اور فیومنگ کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد اسپرے کا عمل جاری، بحریہ ٹاون، این ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششیں، مزید کئی علاقوں کو صاف کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق آج کوٹ ہتھیال، کیانی روڈ، جنجوعہ ٹاؤن اور توراب ٹاؤن کو صاف کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں بحریہ ٹاون فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور 12 واٹر بوزرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ تنگ گلیوں میں ہینڈ اسپرے مشینز کے ذریعے صفائی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز بحریہ ٹاون کے تعاون سے مین مری روڈ سمیت بڑی سڑکوں پر صفائی کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔ اسپرے اور صفائی کا عمل کل بھی جاری رہے گا۔