لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرونا کے بین الاقوامی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکومت نے عوام کے مفاد، تحفظ اور سلامتی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، اس وبا کو قومی ہم آہنگی کے ذریعے شکست دیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک ہو کر اس وائرس کو شکست دیں گے۔ مشکل وقت ہے لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے۔ وزیراعظم کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
کرونا کے بین الاقوامی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکومت نے عوام کے مفاد، تحفظ اور سلامتی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک ہو کر اس وائرس کو شکست دیں گے۔مشکل وقت ہے،لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے۔https://t.co/h1JrRNgcEP
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 15, 2020
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عوام لازمی عمل کریں۔ معاشی طور پر مستحکم اور شعبہ طب میں بہتر نتائج رکھنے والی اقوام نے بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ کرونا سے بچاؤ کیلئے ہمارے بروقت اقدامات کی گواہی ڈبلیو ایچ او بھی دے رہا ہے۔
وزیراعظم کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عوام لازمی عمل کریں۔معاشی طور پر مستحکم اور شعبہ طب میں بہتر نتائج رکھنے والی اقوام نے بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔2/1
کرونا سے بچاؤ کیلئے ہمارے بروقت اقدامات کی گواہی ڈبلیو ایچ او بھی دے رہا ہے۔2/2https://t.co/h1JrRNgcEP
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 15, 2020