سکردو: مسافر کوچ دریائے سندھ میں گر گئی، 14 افراد جاں بحق، 11 کی تلاش جاری

Last Updated On 09 March,2020 05:11 pm

سکردو: (دنیا نیوز) راولپنڈی سے سکردو جانے والی میں مسافر کوچ یولبو کے مقام پر دریائے سندھ میں جاگری، حادثے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ لاپتہ 11 افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 غفلت اور لاپرواہی ایک بار پھر قیمتی جانیں نگل گئی، مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری۔ اسسٹنٹ کمشنر سکردو کے مطابق واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور لاشوں کو دریا سے نکالا گیا، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔