راولپنڈی میں بسنت کے دوران رات گئے تک ہوائی فائرنگ، پولیس نے مقدمہ تک درج نہیں کیا

Last Updated On 23 February,2020 03:15 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں گزشتہ روز انتظامی پابندیوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بسنت منائی گئی جبکہ دن بھر پتنگیں اڑائے جانے کے بعد رات گئے تک ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

دنیا نیوزراولپنڈی بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پرلے آیا، تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ایک گھنٹے سے زیادہ فائرنگ ہوتی رہی۔ مسلح افراد کلاشنکوف اورجدید اسلحے سے فائرنگ کرتے رہے۔

تھانہ صادق آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ ہی درج ہی نہیں کیا۔ بسنت پر ہوائی فائرنگ سے 50 زائد افراد زخمی ہوئے۔