کراچی: عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 10 افراد زخمی

Last Updated On 05 March,2020 12:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں عمارت کا چھجا گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر مرمتی کام جاری تھا جس کے دوران واقعہ پیش آیا۔

چھجا گرنے کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ تین بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام افراد کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔